loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

سابق کپتان راشد لطیف نے ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو ہٹائے جانے پر عاقب جاوید کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر راشد لطیف نے عاقب جاوید کا ایک بیان شیئر کیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے کپتان کو کچھ مخصوص پلیئرز کو ڈراپ کرنے کے لیے کئی بار پیغامات بھیجے لیکن ہمارے پیغام پر عمل نہیں ہوا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

راشد لطیف نے تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر ٹیم کو ’ریموٹ کنٹرول‘ کے ذریعے چلانا تھا تو سرفراز احمد اور عمر گل کو ٹیم کے ساتھ کیوں بھیجا گیا؟انہوں نے مزید سوال کیا کہ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے سلیکشن کے اختیارات واپس لینے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

راشد لطیف  نے مزید کہا کہ اگر کپتان بابر اعظم ٹیم انتظامیہ کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہے تھے تو انہیں کپتانی سے ہٹایا جائے۔ سرفراز احمد اور عمر گل کو واپس بھیجنے کی وجہ کیا تھی؟انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا اگلا نشانہ اب کپتان بابر اعظم بننے والے ہیں؟

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں