loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

رواں مالی سال 2026-27 کے تیسرے ماہ یعنی ستمبر کے پہلے ہفتے مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں اضافہ ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.65 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار 8.32 فیصد رہی ۔ حالیہ ایک ہفتے میں میں 17اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 7 اشیا سستی اور 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

حالیہ ہفتے چکن 0.85، پیاز 26.30فیصد مہنگے ہوگئے جبکہ آلوکی قیمت میں 0.96 فیصد،لہسن کی قیمتوں میں0.18فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.13 فیصد،دال ماش کی قیمتوں میں0.67فیصد،پٹرول کی قیمت میں 0.90فیصد،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.09فیصد،آٹے کی قیمت میں0.88 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں چینی کی قیمتوں میں 0.18فیصد،گڑ کی قیمتوں میں0.05 فیصد جبکہ انڈوں کی قیمتوں میں 0.11فیصد،دال چنے کی قیمت میں0.6 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 0.69فیصد اور کیلے کی قیمت میں2.54 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں