ایران نے آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان کردیا۔
ایران کے اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار محسن رضائی نے ایرانی سرکاری میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ تہران آبنائے ہرمز کے باہر ایک نیا محدود بحری زون قائم کرنے کا اعلان آئندہ چند روز میں کرے گا۔یہ زون امریکی بحریہ کی قائم کردہ ناکا بندی کی لائن سے شروع ہوگا اور خلیج کے مزید علاقوں تک پھیلے گا۔
محسن رضائی نے خبردار کیا کہ نئے زون میں داخل ہونے والے کسی بھی بحری جہاز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران عمان کے ساتھ مل کر ایک نئے بین الاقوامی بحری راستے پر بھی کام کر رہا ہے۔ اس راستے کا تعین عمانی حکام کے ساتھ مشاورت سے کیا گیا ہے اور اس کی تفصیلات آئندہ چند روز میں جاری کردی جائیں گی۔