امریکا میں میامی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارگو طیارہ لینڈنگ کے بعد رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق بوئنگ کارگو طیارہ اتوار کو پورٹو ریکو کے لوئس میوز مارین انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہونے کے بعد میامی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر کر حادثے کا شکار ہوا۔پرواز رن وے سے اترنے کے بعد سڑک پر موجود متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔
حادثے کے بعد ائیرپورٹ کے تمام رن وے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دگی گئی ہے۔حکام حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔