loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اپریل میں چین میں منعقد ایشین بیچ گیمز کے دوران انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ریسلر کے موقف سے اینٹٰی ڈوپنگ تنظیم  کے مطمئن نہ ہونے کی صورت میں پابندی لگ سکتی ہے۔

بین الاقوامی مقابلوں میں دوبارگولڈ میڈل جیتنے والے ریسلرانعام بٹ کے قریبی ذرائع کا موقف ہے کہ گیمز سے پہلے انعام بٹ نے آنکھوں کے علاج کے لیے ادویات لی تھیں تاہم ان ادویات کا قوت بڑھانے کے معاملے سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویات کی فہرست، میڈیکل اسکینز اور ڈاکٹری نسخے کے بارے میں انعام بٹ نے واڈا کو آگاہ کیا۔ واڈا نے ایک سال تک ادویات کے استعمال کی اجازت بھی دے رکھی ہے۔ڈوپنگ معاملات پر وضاحت کے لیے انعام بٹ اور ورلڈ اینٹی ڈوپنگ حکام کےدرمیان بات چیت جاری ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں