loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان میں میخائل کوسس کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار سرحات مصطفیٰ کیلیچ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

ترک میڈٰیا کے مطابق اداکار 5 ستمبر کو ترکیہ کے شہر استنبول کے ضلع کاگیتھانے میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ان کی دوست اوزلم ای نے انہیں ایک کمرے میں کرسی پر بے حس و حرکت بیٹھے دیکھا اور فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی۔

ان کی دوست کے مطابق وہ 3 ستمبر سے اداکار سے رابطے کی کوشش کر رہی تھیں۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں انہوں نے بتایا کہ 52 سال کے  سرحات مصطفیٰ کیلیچ  لمفک کینسرمیں مبتلا تھے۔

پولیس نے ترک اداکار کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی معائنے میں اداکار کے جسم پر کسی جسمانی حملے یا زخم کے آثار نہیں ملے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں