میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے دوست کراچی آنا چاہتے ہیں تو آجائیں تاہم یہ یاد رکھیں کہ پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں ہوگی۔
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ روز میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے کوئی اختلاف نہیں۔ جب کوئی جلسہ یا مجمع ہوتا ہے تو انتظامیہ اس کے لیے کام کرتی ہے۔ پیپلزپارٹی کا جلسہ بھی ہو تو کنٹینرز لگائے جاتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے دوست کراچی آئیں لیکن پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں ہوگی۔
میئر کراچی کا کہنا تھا اس وقت پاکستان کا واحد بڑا شہرکراچی ہے جہاں بلدیاتی حکومت فعال ہے۔ ماضی میں جنہوں نے شہر کا بیڑا غرق کیا انہیں بھی آج الگ انتظامی یونٹ چاہیے۔