loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

کراچی میونسپل کارپوریشن(کے ایم سی) کی ایم اے جناح روڈ پر واقع عمارت میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے باعث میئر کراچی کا دفتر مکمل طور پر جل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں لگی تھی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں میئر کراچی کا دفتر بھی مکمل جل گیا۔ کے ایم سی ہیڈ آفس میں لگنے والی آگ پر 3 فائر ٹینڈرز نے قابو پا لیا۔

حکام کے مطابق آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوری طور پرآگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں