loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448

پاکستان نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حوثیوں کے بزدلانہ حملے کھلی دہشت گردی ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔  

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بیان میں یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے شہروں پر کیےگئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بزدلانہ اور کھلی دہشت گردی قرار دیا۔وزیراعظم نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اور حوثیوں کے حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

گزشتہ روز حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب کے چا شہروں پر کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل بھی اسلام آباد نے متعدد مواقع پر سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ مملکت کی سکیورٹی اور خودمختاری کی حمایت کی اور سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حوثی حملوں اور دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں