loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448

امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنی فتح کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ریاست ڈیلس میں ریبپلکن پارٹی کے انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کرلی ہے۔ آبنائے ہرمز کا نام میرے نام پر آبنائے ٹرمپ رکھنا چاہیے۔ میرے خیال میں مڈٹرم انتخابات کے فوراً بعد ایران جنگ ختم ہوجائے گی کیونکہ وہ مزید مقابلہ نہیں کرسکتے۔ انتخابات کے فوراً بعد تیل کی قیمتیں بھی تیزی سے نیچے آنے والی ہیں۔ اگر ایران جبل الفأس میں جوہری سرگرمیاں کرتا ہے تو ہم اس پر بھرپور حملہ کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی نئے معاہدے میں دلچسپی نہ ہونے کا دعویٰ کیا تاہم دوسری جانب مذاکرات کا امکان بھی مسترد نہیں کیا۔ صحافیوں کے سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ سچ کہوں تو مذاکرات کا انتظارنہیں کر رہے لیکن ساتھ ہی واضح کیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع بھی ہوسکتے ہیں۔

ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو ایک مرتبہ پھر اپنی تشویش کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران کی خواہش جوہری ہتھیار حاصل کرنا ہے اور اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار آگئے تو پوری دنیا مشکل میں پڑ جائے گی۔

امریکا میں اس بار مڈٹرم الیکشن 3 نومبر 2026 کو ہوں گے۔ یہ انتخابات ہمیشہ صدر کی چار سالہ مدت کے وسط میں اور نومبر کے پہلے منگل کو منعقد کیے جاتے ہیں جس میں امریکی ایوان نمائندگان کی تمام 435 نشستوں اور سینیٹ کی تقریباً ایک تہائی نشستوں پر ووٹنگ ہوتی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں