loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

ڈریسنگ رومز لیکس کے معاملے پر کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق وفاقی تحقیقاتی ادارے (این سی سی آئی اے) میں پیش ہوگئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے تفصیلی جواب جمع کرانے کیلیے مہلت مانگ لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے( این سی سی آئی اے)  کی جانب سے طلبی کے نوٹس پر محمد رضوان اور امام الحق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے دفتر میں پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے حکام نے دونوں کھلاڑیوں کے موبائل تحویل میں لے لیے جنہیں ان لاک کروا کے ان کا تجزیہ کیا جائے گا۔  اگلے مرحلے میں تکنیکی جائزے و فارنزک کیلیے بھیجا جائے گا اور پھر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

این سی سی آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارا دائرہ کار صرف ڈیجیٹل تفتیش تک ہے جبکہ کوئی بھی ایکشن یا سزا کا اختیار پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ پر کام کر کے رپورٹ مرتب کرے گی۔

دونوں کھلاڑی نے تفصیلی اور تحریری جواب کیلیے این سی سی آئی اے سے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وکلا کے ہمراہ جواب جمع کرائیں گے۔ اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کرکٹرز کے موبائل رکھ کر انہیں متعلقہ ادارے کو بھی دیا تھا جبکہ امام الحق اور محمد رضوان کے علاوہ ایک اور کرکٹر کو بھی این سی سی آئی اے نے نوٹس بھیجا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں