صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا فیفا سیریز 2026 میں تاریخی کامیابی پر مبارک باد ۔
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی شاندار کارکردگی اور 8-0 کی تاریخی فتح قوم کے لیے باعثِ فخر ہے: صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی فٹ بال ٹیم کو مبارکباد ۔ صدر پاکستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں،

ٹیم ورک اور عزم کا بھرپور مظاہرہ کیاہے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر اس طرح کی ہر کامیابی سب پاکستان خواتین کی جیت ہے ۔ خواتین کھلاڑیوں کی کامیابیاں ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کے حوصلے بلند کرنے کا ذریعہ ہیں ۔
پاکستان میں خواتین کے کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھنا قومی ترجیح ہے۔ آخر میں انھوں نے ایک بار پھر خواتین کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی کامیابی پاکستان میں ویمنز فٹبال کے روشن مستقبل کی عکاس ہے
