کراچی میں سوک سینٹر کے قریب پلاٹ میں کھڑے پانی میں 12سال کا لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ نوجوان کی لاش غوطہ خوروں نے نکال لی ہے۔ بڑے رقبے کے پلاٹ پر تقریباً 30 فٹ سے زائد گہرا گڑھا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تین دوست شام کو پانی میں نہانے آئے۔ دو دوست نکل آئے جب کہ تیسرا ڈوب گیا۔دوستوں نے ڈر کے باعث اس وقت کسی کو نہیں بتایا تاہم بعد میں اہلخانہ کو بتایا۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت ایلیا ولد انتھونی کے نام سے ہوئی ہے۔