loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ رواں سال ختم ہوجائے گی۔ ممکن ہے ایران جنگ نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  نے بیان میں  کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہےاور مسلسل رابطے کر رہا ہے۔  امریکا ایران کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرے گا جو امریکی مفادات کے لیے بہتر نہ ہو۔ ایران کے ساتھ کسی بھی سمجھوتے میں امریکا کے لیے مناسب شرائط کو یقینی بنایا جائے گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک ایران سے ملاقات کریں تومجھےاعتراض نہیں، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ ایران جنگ ختم ہوتے ہی پٹرول کی قیمت تیزی سے نیچے آئے گی۔ تاہم عالمی توانائی کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور آبنائے ہرمز سمیت خطے میں جاری بحران نے تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا رکھا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں