بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع مستونگ میں کامیاب کارروائی کے دوران کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کو کامیابی سے نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔