loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
23-Jul-2026
7-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
23-Jul-2026
7-Safar-1448

جمعے کی شب ایرانی وفد کی آمد کے بعد اب نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں امریکی وفد بھی مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا عمل سنیچر کی سہہ پہر شروع ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

 امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ، نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کا استقبال کیا۔

بیان کے مطابق وفد کا استقبال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے قیام کے لیے امریکہ کے عزم کو سراہا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین تعمیری انداز میں بات چیت کریں گے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان فریقین کو دیرپا اور مستقل حل تک پہنچانے کے لیے اپنا معاون کردار جاری رکھنا چاہتا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں