اسلام آباد میں کال سینٹرز کے ذریعے 172 ارب کی ڈیجیٹل ڈکیتی اور منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں کال سینٹرز کے ذریعے ڈیجیٹل ڈکیتی اور منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جعل سازی سے حاصل 172 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ رقوم مختلف بینکوں اور مائیکرو فنانس اکاؤنٹس کے ذریعے باہر بھجوائی گئیں۔ اسکینڈل میں اہم سرکاری افسران کے ملوث ہونے کا بھی امکان ہے۔
اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے 9 رکنی نئی جے آئی ٹی بنا دی ہے۔سال 2025 میں کال سینٹرز کے ذریعے جعل سازی کرنے والے کے نیٹ ورک کا پتا چلا تھا۔