loader-image
Karachi, PK
temperature icon 36°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 36°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

کراچی میں ایک اور ویکسینیشن سینٹر کے قیام پر کام شروع  کردیا گیا ہے۔

ویکسینیشن سینٹرکے حوالے سے فوکل پرسن غلام مرتضیٰ شاہ کے مطابق  ائیرپورٹ ویکسینیشن سینٹر میں 4 نادرا سہولت سینٹر بنائے گئے ہیں۔ صدر کے قریب جیکب لائن ڈسپنسری کو اسپتال کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ائیرپورٹ ڈسپنسری ویکسینیشن سینٹر میں توسیع کی جارہی ہے جہاں خواتین اور مردوں کے لیے 10، 10 کاؤنٹربنائے جائیں گے۔

فوکل پرسن کے مطابق جیکب لائنز میں 40 کاؤنٹر کا ویکسینیشن سینٹر قائم کیا جارہا ہے۔ جیکب لائنز میں خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ 20، 20 کاؤنٹر بنائے جا رہے ہیں۔ جیکب لائنز  سینٹرمیں نادرا سہولت مرکز بھی قائم کیے جارہے ہیں۔ جیکب لائنز ویکسینیشن سینٹر 2 ہفتے میں فعال ہو جائے گا۔ جن عمرہ زائرین نے ویکسینیشن نہیں کرائی وہ 25 ستمبر تک سفر کرسکتے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں