loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448

سعودی عرب میں دہشت گردی اور قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے القصیم ریجن میں سنگین جرائم میں ملوث ایک پاکستانی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔مجرم پر دہشت گردانہ نظریات سے متاثر ہو کر ایک غیر ملکی شہری کو قتل کرنے، غیر قانونی طور پر  اسلحہ رکھنے اور مزید افراد کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات اور عدالتی ٹرائل کے بعد جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی گئی جس پر  منگل کے روز عمل درآمد کر دیا گیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں