کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب ہلکی اور تیز بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار، اسکیم 33، گلشن اقبال، گلستان جوہر سمیت مختلف مقامات پر بارش ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ پی ای سی ایچ ایس، کراچی ائیرپورٹ، کلفٹن، عائشہ منزل، اولڈسٹی ایریا، گارڈن، لیاقت آباد، لسبیلہ سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسے۔
بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے 14 سے 16 ستمبر تک شہر میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔