loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہےکہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے وہاں موجود ہیں۔ حملوں سے سعودی عرب کا دفاع کرنے کیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے وہاں موجود ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔کسی بھی جارحیت کیخلاف سعودی عرب کا دفاع کرتے رہیں گے ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سعودی سکیورٹی کیلئے ہمارا عزم غیرمشروط ہے۔  دونوں ملکوں کے عوام، افواج اور سیاسی قیادت کے درمیان نہ ٹوٹنے والا تاریخی رشتہ ہے۔ سعودی عرب کا دفاع کرتے رہیں گے۔ سعودی عرب کا دفاع کرنےکیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا۔

 اس سے قبل ایک اور انٹرویو میں مکہ معاہدے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا تھا کہ دفاعی وعدوں پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو کبھی بھی عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا جاتا۔ کسی حملے کا ردعمل کیا ہوگا، تینوں ممالک لائحہ عمل طے کریں گے اور اسی کے مطابق اس پر عمل درآمد کریں گے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں