loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کو مداح نے ان کا مشہور گھر’ منت’ بیچنے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سلسلے ’آسک ایس آر کے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کے حوالے سے گفتگو کے ساتھ ساتھ ’منت‘ میں جاری تعمیراتی کام کے بارے میں بھی بتایا۔

ایک مداح نے شاہ رخ خان کی سالگرہ 2 نومبر 2025 کے موقع پر گھر کی گیلری میں آ کر مداحوں کی جانب ہاتھ نہ ہلانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ سے کہا کہ  اگر وہ اس مرتبہ بھی بالکونی میں نہیں آنا چاہتے تو گھر فروخت کر دیں۔

شاہ رخ خان نے مداح کو جواب دیتے ہوئے یقین دلایا کہ منت میں نئی گیلری بنائی جا رہی ہے۔ میں جلد دوبارہ بالکونی میں نظر آؤں گا اور مزید چمکوں گا۔

ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں واقع شاہ رخ خان کا بنگلہ ’منت‘ شہر کی معروف رہائش گاہوں میں شمار ہوتا ہے اور ان کے مداحوں کی توجہ کا بھی مرکز رہتا ہے۔ ہر سال شاہ رخ خان کی سالگرہ اور عید کے موقع پر ہزاروں مداح ’منت‘ کے باہر جمع ہوتے ہیں تاکہ بالکونی سے اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھ سکیں اور انہیں مداحوں کی جانب ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھیں۔

شاہ رخ خان منت میں جاری تعمیراتی کام کے باعث چند ماہ قبل اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ’منت‘ سے منتقل ہو کر قریبی عمارت میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں منتقل ہو گئے تھے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں