loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پشاور روڈ پر پرانی پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد شہید اور 130 افراد زخمی ہوئے جن میں 73 پولیس اہلکار ہیں۔ جوابی کارروائی میں میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا  جس میں بڑی تعداد میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد ایک خود کش حملہ آور نے اسپیشل برانچ بلڈنگ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا اور 7 مسلح دہشت گردوں نے پولیس لائنز میں دراندازی کی۔ پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔ ابتدا میں دہشت گردوں کے اسنائپر کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق خود کش بمبار اور اسنائپر سمیت 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جس کے بعد علاقےے میں  کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

ڈی ایچ او کوہاٹ کے مطابق پولیس لائن دھماکا میں شہداء کی تعداد 21 ہوگئی ہے جس میں 15 پولیس اہل کار اور 6 عام شہری شامل ہیں جبکہ 73 پولیس اہلکاروں سمیت 103 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 20 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں