loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

کراچی میں شوہر کے ساتھ آفس جانے والی خاتون پر موٹر سائیکل سوار نے تیزاب پھینک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ آفس جارہی تھی کہ راستے میں ایک موٹر سائیکل سوار نے ان پرتیزاب پھینک دیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون شارع فیصل پر دفتر میں ملازمت کرتی ہیں۔ صبح خاتون کا شوہر اس کو آفس چھوڑنے جارہا تھا تو راستے میں واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف درج کیا گیا ہے۔علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کی ویڈیوز حاصل کی جارہی ہیں۔واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں