loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پہلے ہی بتا رہے ہیں کوئی غلط فہمی نہ رہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں خطاب میں کہا کہ اسلام آباد بند کرنے یا کسی دوسرے صوبے پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے پہلے ہی بتارہے ہیں تاکہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔  اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی آچکا ہے اور اس فیصلے کے بعد کوئی صورت نہیں بنتی کہ کسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد یا کسی دوسرے صوبے پر دھاوا بولا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بہت وضاحت کے ساتھ ہم نے بتا دیا ہے کہ اگر کوئی بھی نکلنے کی کوشش کرتا ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو توہین عدالت پر جائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصلے کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔ دوسرے نمبر پر ہم ان کو ہر ممکن طریقے سے روکیں گے ماضی میں ہمارے بہت زیادہ نقصان ہوتے رہے ہیں اور دوسری طرف سے اسلحہ استعمال کیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بات ہورہی ہے کہ مخصوص قبائل کے لوگ آرہے ہیں، اس دفعہ ہم اپنے جوانوں کو واضح طور پر بتا رہے ہیں کوئی صورت نہیں ہے کہ اگر آپ جوانوں پر گولیاں چلائیں گے تو وہ چپ کرکے بیٹھیں گے۔ درخواست ہے کہ اپنے علاقے میں اور اپنے شہر میں احتجاج کریں لیکن اس طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بند کرنے کی منصوبہ بندی کرنا یا کسی صوبے پر اس طرح حملہ کرنا کسی بھی طریقے سے آپ کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں