loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448

ایران کے پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ دشمن کی غلطی کا جواب 100 فیصد طاقت سے دینے کے لیے تیار ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر محمد کرمی نے کہا ہے کہ ایران دشمن کے کسی بھی غلط اندازے یا غلط اقدام کا طاقت کے ساتھ جواب دینے کے لیے 100 فیصد تیار ہے۔  ایران دشمن کی جانب سے کسی بھی غلطی یا جارحانہ اقدام کی صورت میں بھرپور ردعمل دینے کی صلاحیت اور تیاری رکھتا ہے۔دوسری جانب  تہران میں امام حسین اسکوائر سے انقلاب اسکوائر تک بڑا جلوس نکالا گیا جس میں ’’جان فدا‘‘ مہم کی جنگی بٹالینز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے دشمن عناصر سے ملک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے 3 لاکھ 13 ہزار جان نثار متحرک کر دیے ۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں