loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
10-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
10-Rabi' al-Thani-1448

بلوچستان کے علاقے ہنگو میں سکیورٹی فورسز  اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسران اور 4 جوانوں سمیت 6 بہادرسپوت شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن ابوذر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر شامل ہیں۔ شہید 23 سال کے کیپٹن ابوذر فاروق کا تعلق گوجرانوالا سے اور 22 سال کے شہید لیفٹیننٹ شیراز بابر کا تعلق چکوال سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ کیپٹن ابوذر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز  بابر نے اپنے دستےکی فرنٹ سے قیادت کرتے ہوئے جام شہدات نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ملک کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں