loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
10-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
10-Rabi' al-Thani-1448

پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی کے ارکان نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف منفرد احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی ارکان گدھا گاڑیوں پر سوار ہو کر سندھ اسمبلی پہنچے۔

احتجاج کے دوران ارکان نے حکومت کی جانب سے عوام سے کفایت شعاری کی اپیل پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر کفایت شعاری ضروری ہے تو اس کا آغاز حکمرانوں اور سرکاری اخراجات سے ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی ارکان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر اضافی بوجھ قرار دیتے ہوئے حکومت سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں