دنیا کے مشہور گلوکار ایڈشیرن نے غزہ کی صورتحال کو تباہ کن اور بلاجواز قرار دے دیا۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایڈ شیرن نے اپنے ایک کنسرٹ میں غزہ کی صورتحال پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہونے والی تباہی اور شہریوں خصوصاً بچوں کی اموات نے سے دل ٹوٹ گیا ہے۔موجودہ صورتحال ناقابل جواز اور تباہ کن ہے۔
گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے شوز کو سیاست کے بجائے انسانیت اور اتحاد کے لیے رکھنا چاہتے ہیں لیکن غزہ کے انسانی بحران پر اپنے احساسات مزید چھپا نہیں سکتا۔
ایڈ شیرن کے لوپ ٹور سے فلسطین کے حق میں بیان دینے پر ریپر میکلمورکو ہٹایا جا چکا ہے اور یہ معاملہ متنازع ہوچکا ہے جبکہ کئی دوسرے معاون فنکاروں نے بھی دورہ چھوڑ دیا ہے۔