loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
10-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
10-Rabi' al-Thani-1448

 بھارت میں ایک شخص نے وراثت میں ملنے والے سونے کو فروخت کر کے بیوی کو  آئی فون 18 پرومیکس خرید کر بیوی کو تحفے میں دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  دہلی کے ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی دادی اور پڑدادی سے ورثے میں ملنے والے کچھ زیورات فروخت کرکے اپنی اہلیہ کو آئی فون 18 پرو میکس کا تحفہ دیا۔

رپورٹس کے  مطابق دہلی کے اس شخص نے بتایا کہ اسے اپنے خاندان سے کافی سونا ورثے میں ملا تھا اور اس نے اس میں سے کچھ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کی وجہ سادہ تھی کہ وہ اپنی اہلیہ کو سرپرائز دینا چاہتے تھے اور اس کے لیے کچھ خاص کرنا چاہتے تھے۔

انہوں  نے یہ بھی بتایا کہ وہ آئی فون کے جدید ترین ماڈل کے لانچ ہونے کا انتظار کر رہے تھے اور یہ فون بالآخر 18 ستمبر کو انڈیا میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا  صارفین نے اس خبر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔کچھ لوگوں نے سوال اٹھایا کہ کیا فون خریدنے کے لیے وراثتی سونا فروخت کرنا مناسب فیصلہ ہے جبکہ دوسروں کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنی رقم اور اثاثے اپنی مرضی کے مطابق خرچ کرنے کا حق حاصل ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ’امید ہے وہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی سونا بنائے گا تاکہ وہ بھی اس روایت کو آگے بڑھا سکیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں