loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
10-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
10-Rabi' al-Thani-1448

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بابر اعظم کے دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سنبھالنے کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔

برطانیہ کے شہرمانچسٹر میں ایک فنڈ ریزنگ پروگرام کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم میں 7 کھلاڑیوں اور کوچ کی تبدیلی سے بابر اعظم کے لاعلم ہونے سے متعلق سوال پر سخت ردعمل دیا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اگر بابر اعظم کو ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں کا علم نہیں تو پھر وہ کپتان کی حیثیت سے کیا کر رہے ہیں۔  بطور کھلاڑی یا شخص ان کا ماننا ہے کہ اگر ٹیم کا لیڈر یا کپتان کھلاڑی کا ساتھ نہ دے تو وہ اپنی 100 فیصد کارکردگی نہیں دے سکتا۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کے بعد جو کچھ ہوا بابر اعظم کو کپتانی چھوڑتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہنا چاہیے تھا کہ وہ صرف بطور کھلاڑی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں