loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
10-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
10-Rabi' al-Thani-1448

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے مصنوعی ذہانت ماڈل جیمینائی  نے سائبر سکیورٹی کی صلاحیتوں کے ایک ٹیسٹ کے دوران انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات استعمال کرتے ہوئے تین ویب سائٹس ہیک کرلیں۔ یہ گوگل کے اے آئی سسٹم کی جانب سے مبینہ طور پر خودکار طور پر اس نوعیت کی کارروائی کرنے کی پہلی معروف مثال قرار دی جا رہی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مئی میں آزاد سائبر سکیورٹی ادارے ’اِرریگولر‘ کی جانب سے کیے گئے ایک جائزے کے دوران پیش آیا۔ ٹیسٹ کے دوران جیمینائی نے آن لائن دستیاب معلومات تلاش کیں اور اندازے سے حاصل کی گئی کریڈینشئلز کے ذریعے تین ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی جنہیں اس نے ٹیسٹ کے دائرہ کار میں سمجھا۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کی سکیورٹی انجینئرنگ کی نائب صدر ہیدر ایڈکنز نے بتایا کہ تینوں اداروں کو اس واقعے سے آگاہ کر دیا گیا تھا جبکہ ٹریننگ پارٹنر کے ساتھ مل کر ٹیسٹنگ کے طریقہ کار میں تبدیلیاں کی گئیں۔یہ واقعہ اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ طاقتور اے آئی ماڈلز کو ذمہ دارانہ انداز میں کام کرنے کی تربیت دی جائے۔

ترجمان کے مطابق ان کی جانب سے معلوم تمام مسائل کو چند ہفتے قبل حل کر دیا گیا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں