loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

پاکستان اسٹیل ملز کی بندش سے گزشتہ تین مالی سال کے دوران قومی خزانے کو مجموعی طور پر 79۔3 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

وزارت  صنعت کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2025-26 میں اسٹیل ملزکانقصان 24 ارب روپے رہا جبکہ  یہ صنعتی یونٹ جون 2015 سے بند ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیل ملز کی بندش کے باعث نقصان میں 57۔4 ارب روپے یعنی 72 فیصد ماضی کے قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مدمیں خرچ ہوئےِ۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023-24 سے 2025-26 کے دوران اسٹیل ملزکومجموعی طور پر 79۔3 ارب کانقصان ہوا۔

اس عرصے میں تقریباً 57۔4 ارب روپے قرضوں پر سودکی ادائیگی میں صرف ہوئے۔گزشتہ مالی سال میں سودکی مجموعی ادائیگی 17۔7 ارب روپے رہی جو اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 1۔3 ارب روپے کم ہے۔ وزارتِ خزانہ کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 تک اسٹیل ملز پر 108ارب کاکیش ڈیولپمنٹ لون واجب الادا تھا،جس پر تقریباً 11۔5 ارب روپے سالانہ سودعائدکیاجا رہا تھا۔اس کے علاوہ مل پر 40 ارب روپے سے زائد بینک قرضے بھی تھےجن میں بڑی رقم نیشنل بینک کی تھی۔

بندش کے باوجودملازمین کی تنخواہوں، بجلی، گیس،پانی اوردیگر اخراجات کے ساتھ ساتھ سابقہ قرضوں پر بھاری سودکی ادائیگی جاری رہی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں