loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
10-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
10-Rabi' al-Thani-1448

بالی ووڈ اداکارمنوج باجپائی نے مصنوعی ذہانت( اے آئی) کے ذریعے آواز و تصویر کے استعمال کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی نے اپنی تصویر، آواز اور شناخت کے مبینہ غیر مجاز استعمال کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔منوج باجپائی نے درخواست میں اپنے شخصی حقوق کے تحفظ کی استدعا کی ہے۔

اداکار نے درخواست میں اپنی تصاویر کے مبینہ تجارتی استعمال اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے آواز کی نقل تیار کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ درخواست میں نامزد فریق ڈیزائنز کمپنی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے منوج باجپائی کی تصاویر اس انداز میں استعمال کیں جس سے یہ تاثر ملتا تھا کہ اداکار مذکورہ برانڈ کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

ایک اور فریق پر مبینہ طور پر مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے اداکار کی آواز کی نقل تیار کرنے کا الزام ہے۔

منوج باجپائی نے ایسے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹس کے استعمال سے بھی تحفظ کی درخواست کی ہے جو ان کی شناخت سے جڑی خصوصیات استعمال کر سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں