loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
10-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
10-Rabi' al-Thani-1448

کراچی میں ستمبر کے پہلے ہفتے کے بعد سے گرمی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے اکتوبر کا مہینہ بھی معمول سے زیادہ گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 21 ستمبر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جو ستمبر 2017 کے بعد شہر کا گرم ترین دن تھا۔

گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج موسم گرم و مرطوب اور مطلع صاف رہنے کے ساتھ پارہ 38 تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون کا اختتام قبل از وقت ہونے کے سبب کراچی میں اکتوبر جیسی گرمی کا سامنا ہے جبکہ ایل نینو کے باعث اکتوبر کا موسم بھی معمول سے زیادہ گرم رہ سکتا ہے۔ پاکستان میں عام طور پر مون سون 30 ستمبر تک جاری رہتا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں