loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
10-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
10-Rabi' al-Thani-1448

حکومت کی جانب سے تاجروں کے لیے متعارف کرائی گئی ایک فیصد فکسڈ ٹیکس اسکیم  ناکامی سے دوچار ہونے لگی۔ اب تک صرف دو نئے تاجراس اسکیم میں شامل ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فکسڈ ٹیکس اسکیم میں صرف دو نئے تاجروں نے شمولیت اختیار کی جبکہ اسکیم میں شامل  مجموعی 317 دکانداروں میں سے 315 پہلے ہی ٹیکس نظام کاحصہ تھے۔ حکام کے مطابق اب تک صرف دونئے دکانداروں نے اسکیم کے تحت ریٹرن جمع کرائے ہیں جن میں ایک کا تعلق کوئٹہ اوردوسرے کاراولپنڈی سے ہے۔ مزید 44 نئے تاجروں نے ریٹرن تیارکیے ہیں لیکن تاحال جمع نہیں کرائے۔

اسکیم کے تحت حکومت نے رواں مالی سال تاجروں سے 50 ارب روپے سالانہ ٹیکس وصولی کاہدف مقررکیا تھا تاہم اب تک صرف 26 ملین روپے جمع ہوئے ہیں جوفی تاجر اوسطاً تقریباً 81 ہزار 944 روپے بنتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قانونی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ جانے کے باعث حکومت نے تاجروں کیلیے نرم پالیسی پر نظرثانی شروع کردی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں