loader-image
Karachi, PK
temperature icon 36°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 36°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

افغانستان سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد پاک فضائیہ نے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملے کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے دفاع وطن کے حق کو استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں ڈرونز کے لانچنگ اور ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ افغان سرزمین سے ڈرونز کی دراندازی دانستہ اور غیرقانونی کارروائی تھی جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔پاکستان نے 23 ستمبرکو  افغان سرزمین سے آنے والے ڈرونز کی دراندازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے تمام درانداز پلیٹ فارمز کا سراغ لگا کر انہیں تباہ کردیا اور حملے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔ گزشتہ روز پاکستان میں داخل ہونے والے 8 ڈرونز کو بھی فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا تھا جن میں 4 کو طورخم کے قریب جبکہ 4 کو کوہاٹ سے متصل پہاڑی علاقوں میں گرایا گیا۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گرد گروہوں یا افغان طالبان حکومت کی جانب سے ہونے والے کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں