ایران نے کہا ہے کہ شرائط پوری ہونے تک نہ مذاکرات کیے جائیں گے اور نہ ہی آبنائے ہرمز کو کھولا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں ہوتیں آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی اور امریکا کے ساتھ مذاکرات بھی دوبارہ شروع نہیں کیے جائیں گے۔
محسن رضائی نے مزید کہا کہ ایران نے تنازع کے خاتمے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے 7 شرائط مقرر کی ہیں۔ ان کے مطابق یہ شرائط تحریری طور پر پاکستان اور قطر کے پاس موجود ہیں اور ایران کا مؤقف ہے کہ امریکا کو مذاکرات کی طرف بڑھنے کے لیے پہلا قدم اٹھانا ہوگا۔