جاپان مین جار ی ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے 5 میں سے 3 میچز جیت کر اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
میڈٰیا رپورٹس کے مطابق مکسڈ ڈبل ایونٹ میں محمد عاصم خان اور مہوش علی نے نیپال کے بپانا بلون اور ارہنت سمہا کو 0-2 سے، مینز سنگلز میں محمد اشہب عرفان نے لبنان کے جیسن کرم کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے جبکہ دیانور زمان نے فلپائن کے وین ایرو اینجلو کو 0-3 سے آؤٹ کلاس کردیا۔
ویمنز سنگلز میں پاکستان کی مہنور علی اور ثنا بہادر کو بالترتیب سنگاپور اور ایران کے کھلاڑیوں سے شکست ہوگئی۔