loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے کراچی میں کورنگی فشریز ہاربر پر میری کلچر اسٹیٹ کا منصوبے پیش کردیا گیا۔

وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کورنگی فشریز ہاربر پر 100 ایکڑ پر محیط میری کلچر انویسٹمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹیٹ قائم کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔مجوزہ میری کلچر اسٹیٹ میں فش فارمنگ، ہیچریز، تحقیق، پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق منصوبے میں 30 ایکڑ میری کلچر زون، 20 ایکڑ ہیچری زون,20 ایکڑ ایکوا ریسرچ پارک اور  20 ایکڑ کمرشل ڈسٹرکٹ شامل ہیں۔ میری کلچر اسٹیٹ میں کولڈ چین، کمرشل سہولیات، جدید انفراسٹرکچر اور پائیدار ترقی کے نظام بھی قائم کیے جائیں گے۔

یہ اقدام فشریز کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے، برآمدات بڑھانے اور ساحلی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں