loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

سعودی عرب کے مختلف مقامات پر حوثیوں کے حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ہنگامی عسکری اجلاس طلب کرلیا گیا۔

سعودی خبرایجنسی کے مطابق حوثیوں نے گزشتہ روز سعودی عرب میں مختلف اہداف پر درجنوں میزائل اور ڈرون داغے۔ سعودی حکام کے مطابق حوثیوں کی جانب سے داغے گئے  چھ  بیلسٹک میزائلوں کو راستے میں ہی روک لیا گیا۔

اس سے قبل سعودی عرب نے مکہ ، جدہ اور بحیرہ احمر کی اہم سعودی بندرگاہ ینبع سمیت مختلف علاقوں کے لیے ہنگامی الرٹس جاری کیے تھے۔

حوثیوں کے حملوں میں شدت آنے کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ہنگامی اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا  جس میں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے حملوں کی صورتحال میں سعودی عرب کی مدد کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں