loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر اسرائیل کے خلاف  احتجاج کرنے والی آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ سوسن سارینڈن کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ سوسن سارینڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ کیا اور امریکا سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی فوجی امداد بن کی جائے۔ پولیس نے اداکارہ سوسن سمیت 100 افراد کو اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کرنے پر گرفتار کرلیا۔  

رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی تقریر کے دوران 400 سے زائد افراد نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔مظاہرین نے امریکا سے غزہ میں نسل کشی بند کروانے اور اسرائیل کی فوجی امداد فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں یہودیوں کے گروپ نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں