loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے چین کو 3 کے مقابلے میں صفر سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے کپتان ابوبکر سفیان خان اور حنان شاہد نے گول اسکور کیے۔  تینوں گول دوسرے کوارٹر میں کیے گئے۔ اس کامیابی کے بعد پاکستان گروپ میں 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ملائیشیا بھی 9 پوائنٹس کے ساتھ بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سرفہرست ہے۔

پاکستان ایشین گیمز میں اب تک دو میچز کھیل چکا ہے۔ تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان نے 9 کے مقابلے میں صفر سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ازبکستان کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 1-5 تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں