loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

میر رضا قتل کیس میں مقتول کے والدین کے وکیل جبران ناصر نے تفتیش کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہارکر دیا۔  

سندھ ہائیکورٹ میں کمیشن کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول میر رضا کے والدین کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ پولیس کی کوشش ہے کہ میر رضا کے قتل کو خودکشی ثابت کیا جائے۔ کمیشن کے سامنے سیکریٹری صحت ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کے بیانات قلم بند کیے گئے۔ یہ بات کنفرم ہوگئی کہ عامر فاروقی کی جانب سے سپر میڈیکل بورڈ کے لیےخط لکھا گیا ہے کہ ایک اور بورڈ بنانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ تمام بورڈز کی فائنڈنگ چیک کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ قاتل کی شناخت کیسے کرے گا۔ یہ لوگ اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ جے آئی ٹی کے لیے تو یہ قانون کی بات کرتے ہیں لیکن سپر میڈیکل بورڈ میں انہیں قانون کا خیال نہیں آتا ہے۔ شاید اب ان لوگون کو نیا قانون بنانے کی بھی ضرورت پیش آئے۔ تمام تر چیزیں سامنے آگئیں کہ پولیس نے ابتدائی طور پر کیا تفتیش کی تھی۔

مقتول کے اہل خانہ کے وکیل نے کہا کہ شواہد تو پہلے ہی 10 دنوں میں ضائع کردیے گئے تھے ہمیں یہ نہیں بتایا گیا کہ جیو فینسنگ میں کس کس کے نمبرز آئے تھے۔ ان لوگوں کو ابھی تک نہیں معلوم کہ وائٹ آلٹو والا کون ہے اور موٹر سائیکل والا کون ہے۔ سپر میڈیکل بورڈ کے لیے درخواست کے بعد یہ واضع ہوگئی ہے کہ حقائق تک پہنچنے کے لیے نئی تفتیشی کی بھی کوئی نیت نہیں ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں