loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے سپہ سالاروں کا اہم اجلاس ہوا جس میں سعودی عرب کی سیکورٹی اور مکہ مشترکا معاہدے کے تحت باہمی تعاون پر بات کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بایراکتار اوغلو شریک ہوئے۔

ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں ممالک کے عسکری سربراہان نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت ملاقات کی ہے اور سعودی عرب کی سلامتی کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملاقات کی تفصیل ابھی جاری نہیں کی گئی ہے۔

تینوں ممالک کے فوجی سربراہان کی یہ تازہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف حملے تیز کر دیے ہیں اور مکہ مکرمہ کی جانب بھی میزائل داغا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں