loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

ایران نے امریکا کی جانب سے دیگر ممالک پر تہران کے ساتھ اقتصادی تعلقات محدود کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد ممالک اپنے مفادات اور ترجیحات کے مطابق ایران کے ساتھ تعلقات کا فیصلہ خود کریں گے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ دھمکیوں اور پابندیوں کے ذریعے اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرنے کا دور ختم ہونے کے قریب ہے۔آزاد ممالک اپنے مطابق ایران سے تعلقات رکھنے سے متعلق فیصلہ خود کریں گے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے حال ہی میں کہا تھا کہ ان کی ہدایت پر مختلف ممالک سے رابطوں کے لیے ٹیمیں دنیا بھر میں بھیجی گئی ہیں اور واشنگٹن ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں