loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

بھارت کی خاتون یو ٹیوبر کو سوشل میڈیا پر اپنی دولت کی نمائش نے کروڑ روپے کے سونے اور ہیرے کے زیورات سے محروم کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں معروف یوٹیوبر مدھومیتا کے گھر سے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے سونے و ہیرے کے زیورات اور نقدی چوری کر لی گئی۔ خاتون یوٹیوبر مدھومیتا اپنے شوہر ونود کمار اور ایک بچے کے ساتھ گھر میں رہائش پذیر ہیں جہاں واردات کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے خاتون کی اپنی ہی ویڈیوز اور آن لائن سرگرمیوں سے حاصل معلومات کو استعمال کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی کی۔چوروں نے یوٹیوبر کے سوشل میڈیا پر ’میں کہاں رہتی ہوں‘ جیسے سوالات کے جوابات سے لوکیشن حاصل کی۔متاثرہ جوڑا جیولری اور کیش کے ہمراہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے روز مدھومیتا اپنے اہلِخانہ کے ہمراہ کپڑوں کی خریداری کے لیے گھر سے باہر گئی تھیں، اس دوران نامعلوم چور گھر کے پچھلے دروازے کو کاٹ کر اندر داخل ہوئے۔ واردات کے دوران چور یوٹیوبر کے گھر سے 81 تولہ سونا اور لاکھوں روپے لے کر فرار ہو گئے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں