loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی پر بریفنگ دی جائے گی۔ آئی ایم ایف کو چینی کا شعبہ ڈی ریگولیٹ نہ کرنے کی وجوہات، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، پرائمری سرپلس صورتحال، غیرملکی زرمبادلہ اور شرح مبادلہ سے آگاہ کیا جائے گا۔  

آئی ایم ایف اورایف بی آرکے مذاکرات میں ٹیکس نیٹ بڑھانے اور اصلاحات پربات ہوگی۔ نیب اور ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے کے اقدامات سے آگاہ کرے گا۔

وزارت توانائی کی جانب سے گردشی قرض اور اصلاحات پربریفنگ دی جائے گی اور صوبوں سے ٹیکس اورنان ٹیکس ریونیووصولی بہتر بنانے کے اقدامات پر بات ہو گی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں