loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کی سمری کی منظوری دے دی۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کمیشن کی مدت میں توسیع کی سمری منظور کرلی ہے تاہم توسیع کی حتمی منظوری  سندھ کابینہ کی توثیق کے بعد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کی توثیق کے بعد آج یا کل کمیشن کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ کمیشن کی توسیع کا عمل جاری ہے اور اس دوران کمیشن اپنی کارروائی جاری رکھے گا۔

دوسری جانب رجسٹرار جوڈیشل کمیشن کے مطابق تاحال کمیشن کو مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔رجسٹرار کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کمیشن کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی تاہم کابینہ سے جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کی منظوری لی جائے گی۔ کمیشن کی کارروائی دو اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن ایک ماہ کے لیے تشکیل دیا گیا تھا اور اس کی مدت 27 ستمبر کو ختم ہوچکی ہے۔ مدت میں توسیع کے لیے سندھ کابینہ اور وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری ضروری ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں