متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) نے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے دورے کی باضابطہ تصدیق کردی۔
اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نےاماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے گزشتہ روز ملاقات کی۔ ملاقات میں ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مزید مضبوط اور فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم مختصر دورے پر ابوظہبی پہنچے تھے اور اماراتی صدر سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہو گئے تھے۔
امارات کی جانب سے جاری بیان میں ان رپورٹس کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مختصر دورے کے دوران نیتن یاہو نے اماراتی صدر سے کہا کہ وہ اس بات کی تردید کریں کہ انہوں نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے سے قبل انہیں کسی ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا تھا۔